پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے زیرِانتظام جناح اسپتال میں سحر وافطار کا اہتمام، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

شہر ِقائد کے مشہور و معروف جناح اسپتال (جے پی ایم سی) میں پیشنٹ ایڈفاؤنڈیشن کے زیر ِ انتظام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحر اور افطار کے خصوصی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

پہلے روزے سے شروع ہونے والے سحری اور افطاری پروگرام میں مستحقین کی ایک بڑی تعداد شریک، اور نعمت ء خداوندی سے فیضیاب ہو رہی ہے، حاصل ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق تقریباَ 550 افراد جناح اسپتال میں قائم ” طعام گاہ” میں سحری میں شریک ہوتے ہیں جبکہ افطار کے لیے آنے والے لوگوں کی تعداد 1000 تک ہے۔ جہاں ایک جانب ہر روز سحر اور افطار کے اوقات میں سینکڑوں لوگوں کے دعاؤں کے لیے اُٹھے ہاتھ ایک پُر نور سماں باندھے رکھتے ہیں، وہیں دوسری طرف لوگوں کا ایک ساتھ یکجا ہو کر سحری اور افطاری کی نعمتوں سے استفادہ کرنا اتحاد، یگانگت اور ملِ جُل کر رہنے کے جذبے کو تقویت بخش رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں