کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب شہری نے ڈاکوؤں پر گاڑی چڑھا دی۔ دو ڈاکو مارے گئے ایک زخمی حالت میں فرارہوگیا، بریگیڈ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلیے۔
سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹرسائیکل سوارتین ملزمان نے کارسوارشہری کولوٹا۔ لوٹ مار کے بعد ملزم فرار ہونے لگے تو شہری نے ملزمان پر گاڑی چڑھا دی۔ دو ڈاکوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ایوب اور روزی خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے شہری سے ایک لاکھ تریسٹھ ہزار روپے چھیننےتھے۔ ہلاک ملزمان سے ایک پستول اور دس ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ باقی رقم زخمی ملزم لیکر فرار ہوا۔۔جس کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ اور شاہد سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسڑیٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔