روس کا سائبیریا میں نیا ایٹمی بیلسٹک میزائل سسٹم نصب کرنیکا اعلان

روس نے سائبیریا میں نیا ایٹمی بیلسٹک میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ کہتے ہیں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رینج 35 ہزار کلو میٹر تک ہے۔ دیمتری رو گو زین کا دعویٰ ہے کہ بیلسٹک میزائل امریکا پر جوہری حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سرمت بیلسٹک میزائل 15 ایٹمی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔ سرمت میزائل غیر متوقع سمت سے حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ مزید کہا سائبیریا میں تمام میزائل سسٹم اپ گریڈ کررہے ہیں۔ خلائی جہاز پر حملہ ہوا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں