متھیرا کا صرف 5 روزے رکھنے کا انکشاف

پاکستانی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے صرف 5 روزے رکھے ہیں۔

میزبان متھیرا کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے اپنی رمضان میں جاری مصروفیت سے متعلق بات کی تھی۔

متھیرا کا اپنے اس انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’اُن کے ساتھ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ وہ کھانا بنانے کے دوران چکھ لیتی ہیں یا پھر پانی پی لیتی ہیں، اُن کی والدہ انہیں ٹوک کر یاد دلاتی ہیں کہ اُن کا روزہ ہے۔‘

اس انٹرویو پر ردّعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے متھیرا سے پوچھا کہ سچ بتائیں، آپ نے کتنے روزے رکھے ؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میں نے 5 روزے رکھے۔

متھیرا نے کہا کہ میں کیوں جھوٹ بولوں گی؟ روزے دُنیا کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ خُدا کے لیے رکھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں