وزیراعظم شہباز شریف سمیت 100 سے زائد نام ای سی ایل سے خارج

وزیراعظم شہباز شریف سمیت ایک سو سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے۔

وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، ای سی ایل میں شامل بڑے نام خارج کردیئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت اہم شخصیات کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ای سی ایل سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے ہیں جن میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر جن اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے انہیں خارج جبکہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہینگے۔ مزید 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جائیں گے جس کے لیے وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں