وزیر خزانہ کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، مذاکرات کا ایجنڈا طے پا گیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی۔

واشنگٹن میں ملاقات میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب نے شرکت کی۔

اس ملاقات میں دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا، باقاعدہ مذاکرات کا ایجنڈا بھی طے کیا گیا۔ وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ورلڈ بینک پیکیج میں پاکستان کی ضروریات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں