ملکی ٹیکسٹائل برآمدات 9 ماہ میں 14 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 9 ماہ میں 14 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 25.43 فیصد اضافہ ہوا۔

ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل طور پر دوبارہ بحال ہوگئی۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملکی خزانے کو اربوں ڈالرز کا فائدہ ہونے لگا۔ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 ارب ڈالر تک اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 2.88 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 25.9 فیصد اضافہ ہوا۔ خام روئی کی برآمدات 0.5 ملین ڈالر کے سے بڑھ کر 6.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سوتی کپڑے کی برآمدات میں 26.5 فیصد، نیٹ وئیرز کی برآمدات میں 34 فیصد اور بیڈوئیرز کی برآمدات میں 19.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال میں تولیہ کی برآمدات 18.2 فیصد جبکہ متفرق ٹیکسٹائلز مصنوعات کی برآمدات 20 فیصد بڑھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں