چین میں تیل کی طلب میں کمی کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئیں

چین میں تیل کی طلب میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئیں۔

برطانوی برینٹ خام تیل 4 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل ایک سو دو ڈالر کا ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت اٹھانوے ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ انڈونیشیا نے ملکی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پام آئل کی برآمد پر پابندی لگائی ہے ۔ ورسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 102 ڈالر ،امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 98 ڈالر پر مستحکم رہی ۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 238 پوائنٹس کی تیزی سے 34 ہزار 49 پوائنٹس پر بند ہو ا۔ نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 165 پوائنٹس کے اضافے سے 13 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1900 ڈالر، چاندی کی فی اونس قیمت 95 سینٹ کے اضافے سے 23 ڈالر، پلاٹینم کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کی تیزی سے 913 ڈالر، پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کے اضافے سے 2165 ڈالر ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں