غیر آئینی وزیراعلیٰ نے پنجاب کو یرغمال بنا لیا ہے، عمر سرفراز چیمہ

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے غیر آئینی وزیراعلی نے پنجاب کو یرغمال بنا لیا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا وہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس سسیلین مافیا کا مقابلہ کرینگے، انھیں ایک صوبیدار اور چار جوان مہیا کئے جائیں تاکہ غیر آئینی اور غیر قانونی جعلساز وزیراعلی کو گرفتار کروا کے جیل میں ڈلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں