فواد چودھری کا کہنا ہے ملک میں مہنگائی کی شرح تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مہنگائی کی صورتحال پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لکھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں۔ سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں۔ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
ملک میں مہنگائ کی شرح تین سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ ہے، یوٹیلٹی اسٹور عملی طور پر بند ہیں سعودی عرب اور ابو ظہبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئ، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضع نہیں معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 5, 2022
مریم اورنگزیب نے جوابی ردعمل میں بھی ٹوئٹر کا سہارا لیا، لکھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران خان کی نالائقی، نااہلی اور لوٹ مار ہے۔ عمران صاحب کے دور میں آٹا، چینی، گھی دوائی کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ رہی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چار سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا۔ آج برادر ممالک سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کے لئے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں۔
آج برادر ممالک سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کے لئے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں عمران صاحب کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے عمران صاحب کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں آج ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کی وجہ عمران صاحب ہیں، #گوگی_بچاو_تحریک
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 5, 2022