نون لیگ کا مئی میں جلسوں کا شیڈول جاری

مسلم لیگ ن نے مئی میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا، ن لیگ کا پہلا جلسہ 6 مئی کو اٹک اور دوسرا 7 مئی کو شانگلہ میں ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کا تیسرا جلسہ 11 مئی کو صوابی میں ہوگا، ن لیگ 15 مئی کو گجرات اور 20 مئی کو سرگودھا میں جلسہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن 23 مئی کو اوکاڑہ میں میدان سجائے گی جبکہ مئی کا آخری جلسہ 28 تاریخ کو بہاولپور میں ہو گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان جلسوں سے خطاب کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں