پاکستان کیساتھ باہمی تعاون جاری ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری ہے۔

ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تعاون انسداد دہشت گردی اوربارڈر سکیورٹی پر جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ تعلیمی اور مذہبی جگہوں پر حملہ زیادہ قابل مذمت ہے، کراچی میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں