حکومت نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی

حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کو اہم ٹاسک دے دیا گیا، پی ٹی آئی اور دیگر قائدین کی جانب سے خونی لانگ مارچ کے بیانات پر حکومت کو تشویش ہے۔ لانگ مارچ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت رواں ماہ ہی اپنی اتحادی کے قائدین کا اجلاس طلب کرے گی، اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ملک میں انتشار پھیلانے کے بیانات پر گفتگو ہوگی۔

حکومت اتحادی جماعتوں سے مل کر لانگ مارچ کا توڑ نکالے گی۔ لانگ مارچ کو روکنے، کریک ڈاون، گرفتاریاں، اہم رہنماؤں کی نظر بندیاں اور دیگر آپشنز اتحادی جماعتوں کے سامنے رکھے جائیں گی۔

اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر متفقہ لائحہ عمل تیار کرے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں نے 20 مئی کے بعد کسی بھی وقت کال دینے کا عندیہ دیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں