پنجاب اور کے پی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پشاور میں اسپیشل آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت 1350 روپے ہوگئی ہے۔

سپر فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1450 روپے کا ہو گیا ہے، لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں۔

عوام نے حکام سے آٹے کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں