ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف مقدمات کی پیروی سے دستبردار

ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کے خلاف مقدمات کی پیروی سے دستبردار ہو گئی۔

ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی۔ اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے ذوالقرنین سلیم کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں