ملک میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دو وزرائے خزانہ ہیں، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ملک میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دو وزرائے خزانہ ہیں۔

شیخ رشید احمد نے ٹویٹ پیغام میں کہا نوازشریف اورشہباز شریف دو وزرائے اعظم ہیں۔ خرم دستگیر اورشاہد خاقان دو وزرائے پٹرولیم ہیں۔ بائیڈن ، زرداری کا یار نکلا۔ زرداری کہتا ہے اس نے فون پر بتایا نہیں مراسلے کا حال۔

شیخ رشید بولے ڈالر چلے گا 200 کی چال اور ملک کو کرے گا ڈیفالٹ، پھر راج کرے گی خلق خدا اور لانگ مارچ ہو گا اس کی آخری انتہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں