پاکستانی سفیر مسعود خان کی مشیر برائے امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، پاک امریکا تعلقات میں وسعت پر تبادلہ خیال

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی مشیر برائے امریکی سیکرٹری خارجہ ڈیرک شولے سے ملاقات ہوئی۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت پر تبادلہ خیال ہوا۔ تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جاری معاملات پر جلد فیصلہ سازی کے حوالے سے اعلیٰ سطح روابط پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر مسعود خان نے کہا پاک امریکا سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات خطے میں استحکام کا باعث ہو نگی ۔ پاک امریکا تعلقات کا مستقبل امید افزا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں