صدر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔

مشترکہ مفادات کونسل وزیراعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے۔ کونسل میں تین وفاقی وزیر آرٹیکل (2) 153 کے تحت وزیراعظم کی طرف سے نامزد کیے گئے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، احسن اقبال، وزیر تجارت، سید نوید قمر اور وزیر ریلوے اور ہوا بازی، خواجہ سعد رفیق، بطور ممبر تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں