صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ خلیفہ زاید النہیان کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال 73 برس کی عمر میں ہوا۔

شیخ خلیفہ، جو کئی سالوں سے بیماری سے لڑ رہے تھے، اپنے بھائی ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید کے ساتھ، جو ڈی فیکٹو حکمران کے طور پر دیکھے جاتے ہیں کے ساتھ روزمرہ کے معاملات میں ملوث ہونا طویل عرصے سے بند کر دیا تھا۔

جانشین کے بارے میں فوری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

شیخ خلیفہ، جنہیں برسوں سے سرکاری تصاویر یا عوامی تقریبات میں شاذ و نادر ہی دیکھا گیا ہے، 2004 میں اپنے والد اور متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید کے بعد اقتدار سنبھالا۔ ایک دہائی بعد انہیں فالج کا دورہ پڑا، جس کے بعد سے وہ زیادہ تر عوامی نظروں سے دور رہے۔

متحدہ عرب امارات کی امارات دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ٹاور کا نام مرحوم حکمران کے نام پر برج خلیفہ رکھا گیا ہے۔

صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے شیخ خلیفہ بن زاید کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک بصیرت افروز قائد اور پاکستان اپنے ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں