انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ 23 پیسے مہنگا ہوکر 193 کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان جاری ہے، ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے 63 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 538 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 43 ہزار 436 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں 1.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔