کراچی دھماکا، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کراچی کے علاقے صدر میں ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں