آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ، آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا، آپریشنل ،تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور میں مرمتی سہولیات، پیشہ ورانہ ترقیاتی وسائل مرکز کا دورہ بھی کیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور دستوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں