سی ٹی ڈی کی تربت میں کارروائی، مبینہ خاتون خودکش بمبار گرفتار

سی ٹی ڈی کی تربت میں کارروائی کے دوران مبینہ خاتون خودکش بمبار گرفتار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاب میں سی ٹی ڈی اور خواتین پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں مبینہ خودکش بمبار خاتون گرفتار ہوئی۔

گرفتار خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مبینہ بمبار سے دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی۔

تربت میں نیٹ ورک کو پکڑنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، بمبار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں