حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو تکنیکی طریقے سے چیئرمین نیب کے عہدے سے ہٹایا جائے گا۔ 2 جون کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔

مجوزہ نیب ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا، سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف نیب کے اختیارت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے خلاف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں پر نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔ مسودہ میں 31 ترامیم شامل کی گئی ہیں، نیب آرڈیننس کی 7 شقیں ختم کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں