کراچی: محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی کے جنوب میں اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں بادل بن رہے ہیں ۔
محکمہ کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ ٹھٹھہ ، بدین ، تھر پارکر، میر پور خاص، عمر کوٹ میں آج شام یا رات بارش کا امکان ہے ۔
اسلام آباد ، بالائی اور وسطی پنجاب ، کے پی کے میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے، مشرقی بلوچستان ، آزاد کشمیر اور یزیرں سندھ میں بھی تیز ہواﺅں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ شمال مشرقی بلوچستان میں آج شام یا کل بارش کا نیا سلسلہ داخل ہو سکتا ہے ۔