صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری

لاہور شہر اور گردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے سبب جل تھل ایک ہوگیا ، لاہورکے علاقے کینال روڈ ، گلبرگ، مال روڈ ، وارث روڈ ، مزنگ ، اچھرہ ، کلمہ چوک ، لبرٹی مارکیٹ ، شادمان کے علاقے میں بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں اگلے 24 گھنٹوں کے بعد بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا ۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا کو الرٹ کردیا گیا ، نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایمرجنسی کیپمس پر واسا سٹاف یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیتا نظر آئئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں