محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔
20سے 26 جولائی کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، سوات، اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کے نشیبی علاقوں زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
