اسٹار عریشہ رضی خان نے خاموشی سے نکاح کر لیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی 22 سالہ عریشہ رضی خان نے خاموشی سے نکاح کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکارہ عریشہ رضی خان کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیکن جہاں عریشہ کے مداح ان کے نکاح پر بےحد خوش ہیں وہیں اداکارہ اس پرائیویٹ فیملی ایونٹ کی تصاویر وائرل ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا کے آپ لوگوں نے میرے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھی ہے یہ ایک نجی تقریب تھی۔
اداکارہ نے فوٹوگرافر کپمنی کے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور دل دکھانے والی حرکت ہے جنہوں نے میرے نکاح کی ویڈیو میری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ ایک نجی تقریب ہے ۔
مذکورہ اسٹوڈیو نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کنٹریکٹ کے مطابق اپنے ہر کسٹمر کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرنے کا حق رکھتے ہیں جبکہ ہم نے اداکارہ سے اجازت بھی طلب کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں