سپر اسٹار اکشے کماراپنی بہن کا پیغام سننے پر آبدیدہ ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار ریالٹی پروگرام ’’سپر اسٹار سنگر 2‘‘ کے دوران اپنی بہن الکا بھاٹیہ کا پیغام سننے پر آبدیدہ ہوگئے۔
اکشے کمار جو آج کل اپنی آنے والی فلم رکھشا بندھن کی پروموشن میں مصروف ہیں، گانوں کے ریالٹی شو میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے مدعو تھے، جہاں انھیں ان کی بہن الکا بھاٹیہ کا سرپرائز آڈیو پیغام سنایا گیا۔اکشے کمار کی بہن انھیں ’’راجو‘‘ کے نام سے پکارتے ہوئے پنجابی میں پیغام دیتی ہیں کہ ’’اچھا وقت ہو یا برا، تم ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ ایک بھائی کے ساتھ، باپ اور دوست کا رشتہ بھی تم نے ہمیشہ میرے لیے نبھایا ہے۔ ہر چیز کےلیے شکریہ‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں