غزہ میں دوسرے روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ،24 افراد شہید

غزہ میں دوسرے روز بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید فلسطینوں کی تعداد 24 سے تجاوز کرگئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی مسلسل دوسرے روز بمباری سے 6 معصوم بچوں سمیت شہداء کی تعداد 24 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مہاجر کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نیتجے میں بچوں سمیت 7 عام شہری شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں اور حملوں میں زخمیوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں