اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں سے 173 کوکین بھرے کیپسول برآمد

اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھرےاڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔
حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔
کیپسولز کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں