مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مائنس ون مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے۔یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔ مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا سب گھر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں