ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔ شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔ بارش سے کراچی کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم وسطی بھارت اور گجرات کے قریب موجود ہے، مون سون کے کم دباو کی شدت تاحال برقرار ہے جس کے باعث آج دوپہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ چار سے پانچ دن کے اس اسپیل میں کراچی میں 100 سے 150 ملی میٹر بارش کی امید کی جارہی ہے ، بلوچستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 16 یا 17 اگست تک جاسکتا ہے۔کراچی میں بدھ کے روز بھی بعض علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی جبکہ شہر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
اندرون سندھ بارشوں سے ٹھٹھہ ، بدین ، دادو، جام شورو ، لاڑکانہ ، شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے 13 اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ژوب، بارکھان ، آواران، واشک ، خاران، قلات ، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں