وزیراعظم کا پُرامن یومِ عاشور پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وفاقی وزیر داخلہ ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے عاشورہ پُرامن ماحول میں منایا گیا۔ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کو شاباش۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے ہی پُرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں