پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کا دو اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں