وقت آگیا ہےکہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام ہیں۔
ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام بیسویں صدی کا سب سے بڑامعجزہ ہے، اور یہ قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت اور مسلمانوں کی قربانیوں سے ممکن ہوا، مشکلات بہت زیادہ تھیں لیکن جذبےاس سے بھی زیادہ بلند تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ قوم یہ جانے کہ حقیقی آزادی کا مطلب کیا ہے، معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی نامکمل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہماری اصل طاقت پاکستان کی عوام ہیں، وقت آگیا ہے کہعوام کی فلاح وبہبود کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جدوجہد سے حاصل ہونے والی آزادی کا 75 واں جشن منا رہے ہیں، ہمیں غور و فکرکی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں