یوم آزادی پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا پاکستان کے نام خط

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات سے ابھرنے کی قوت افسانوی شہرت کی حامل ہے، پاکستان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق سیاست میں اتحاد ضروری ہے۔پچھترویں یوم آزادی پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہاکستان کے نام خط لکھا ہے،خط میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ ایک ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ مبارک ہو،یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو تین تجاویز دینا چاہتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہو گا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17 سال بعد پاکستان آنے والی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں