بلوچستان بھر میں تعلیمی ادارے5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھل جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے نصیرآباد اور جعفرآباد کے اسکول کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 22اگست کو بند کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں