کراچی: میٹرک بورڈ کراچی نے سائنس، جنرل گروپ اور خصوصی طلبہ کے امتحانی نتائج جاری کردیے، صرف سائنس گروپ کی پہلی پوزیشن مرد طالب علم نے اور بقیہ تمام پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
چیئرمین بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ کی جانب سے سائنس گروپ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے طالب علم عبدالرحمن ولد عبدالحفیظ نے کل 1100 میں سے 1073 نمبر لے کر 97.54 فیصد مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
