ایک گھنٹے میں 266 اقسام کے ملک شیک بنانےکا عالمی ریکارڈ قائم

امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے میں سیلِگمین میں موجود اسنو کیپ نامی دکان نے ایک منعقدہ تقریب کے موقع پر سب زیادہ ذائقے کے مِلک شیک بنانے کا گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔جب دکان کے مالکان ڈیل گِڈیلو فیملی نے اپنی دکان کے مینو پر درج تمام زائقوں کے ملک شیک بنانے کی کوشش کی تب گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ریفری وہاں موجود تھے۔دکان کی جانب سے بنائے گئے غیر معمولی فلیورز میں پینٹ بٹر اور انین رِنگ، بنانا اور چلی اور اورنج اور فش برگر شامل تھے۔ڈیل گِڈیلو فیملی نے یہ کارنامہ 1 گھنٹہ 15 منٹ میں سرانجام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں