ایشیائی ترقیاتی بینک کا ریلیف اور بحالی کا ایک اہم پیکج دینے پر کام

اسلام آباد : اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ریلیف اور بحالی کا ایک اہم پیکج دینے پر کام کررہا ہے ، سیلاب میں پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی ، متاثرین کی معاشی مدد کے لیے امدادی پیکج فوری اور طویل مدتی ہے۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سڑکوں اور آبپاشی کے سمیت تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مدد کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی غذائی تحفظ اور زرعی شعبے کی ترقی اور مالی استحکام میں مدد کرے گا ، کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا ، کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق متاثرہ خواتین اور بچوں کی خصوصی طور پر مدد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں