بھارتی ریاستی دہشتگردی ؛مقبوضہ کشمیری طلبہ سے زبردستی ہندوؤں کا مذہبی ترانہ پڑھوا دیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں قائم ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے ٹیچرز باحجاب طالبات اور طلبا کو زبردستی بجھن پڑھوا رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زبردستی بجھن پڑھوانے پر طلبا کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔کشمیری طلبا اور طالبات کو زبردستی بجھن پڑھوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں