محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ محمد رضوان نے تیز ترین 2 ہزار رنز کا کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ برابر کردیا۔محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا تھا جنہوں نے 56 ٹی20 اننگز میں ریکارڈ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں