گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کی آج 96 ویں سالگرہ

معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں،موسیقی کا ایک درخشاں باب تھیں، 21 ستمبر 1926کو قصورمیں پیدا ہونے والی نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔
انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز 1935میں بطورچائلڈ اسٹارفلم ‘پنڈ دی کڑیاں’ سے کیا۔
1935 سے 1963 تک فلموں میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لئے اپنی خاص جگہ بنالی۔ انہوں نے 26 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیےاور تقریبا ایک ہزار فلموں کے لیے گیت گائے ۔
اردو ، پنجابی، پشتو، سندھی اور فارسی زبان میں کئی ترانے اور گیت جو ایک کے بعد ایک مشہور ہوتے چلے گئےجن میں مجھ سے پہلی سی محبت، گائے کی دنیا گیت میرے، چاندنی راتیں، ہماری سانسوں میں آج تک ، جادو ہولی دے، نگاہیں ملا کر، تمہی ہو محبوب میرے اور دیگر شامل ہیں۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ان کے قومی نغموں نے دلوں کو گرمایا اور آج بھی یہ نغمے لوگوں کے دلوں میں ان کی یاد کو تازہ کیے رکھتے ہیں ۔حکومتِ پاکستان نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے1957میں صدارتی تمغہ برائےحسنِ کارگردگی اور1966میں نشان امتیاز سےنوازا۔ملکہ نورجہاں 23دسمبر 2000 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ، ان کی یاد ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں