ہم یوکرین کی سالمیت اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،صدر طیب

جنیوا:عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کی فوری اپیل کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہم یوکرین کی سالمیت اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جس کے لیے عالمی برادری بھی ترکیہ کی مخلصانہ کاوشوں کی حمایت کرے۔
صدر طیب اردوان نے یوکرین روس جنگ پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ ہمیں ایک ساتھ مل کر ایک ایسا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو فریقوں کو 7 ماہ سے جاری بحران سے نکلنے کا باوقار راستہ فراہم کرے۔
ترک صدر نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کو باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ اپنی تقریر سے قبل یوکرینی صدر سے گفتگو کے بعد کیا۔ قبل ازیں صدر طیب اردوان جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر روسی صدر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں