محمد وسیم نے سابق کرکٹرز سے کھلاڑیوں پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کردی

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز سلیکشن اور مجھ پر جتنا چاہے تنقید کریں کیونکہ سب کی اپنی رائے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برا تب لگتا ہے جب سابق کرکٹر نام لے لے کر کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہر کھلاڑی کی عزت ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ملک کی عزت ہوتی ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس پر بات ضرور کریں مگر کسی کی ذات پر حملہ نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں