میں مافیاؤں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں، پاکستان کی عدلیہ ے جنگ نہیں لڑنی، عمران خان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کہا کہ میں مافیاؤں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی، وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔سما عت سے قبل عدالت پہنچنے پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ عدالت سے معافی مانگیں گے، جس پر عمران خان نے کہا دیکھیں گے۔ ایک صحافی نے دوبارہ پوچھا کہ کیا آپ مشروط یا غیر مشروط معافی مانگیں گے، تو عمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو پتا چل جائے گا۔ صحافی نے عمران خان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی عدالتوں سے جان کب چھوٹے گی؟ تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو نہیں چھوٹنے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں