وزیراعظم محمد شہبازشریف آج متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطی مباحثے کے تیسرے روز وزیر اعظم اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز روانگی سے قب بل گیٹس ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ ہیڈ کے کوارٹرز پہنچنے پر وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لیے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔سہ پہر کو وزیر اعظم ایڈتھ لیڈرر کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے اے پی ٹی وی (Associated Press-AP TV) کے لیے انٹرویو دیں گے ۔
بعد ازاں وزیر اعظم، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیڈا ، بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو ،اور ملائشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں