لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بکنگ کروانے والے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ 24 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے پرنٹڈ ٹکٹ حاصل کرلیں، جس کا وقت دوپہر 12 سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ تصدیق کیلیے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔ای ٹکٹ کے حامل افراد کا بارکوڈ پہلے ہی سکین ہوجانے کی وجہ سے ان کو اسٹیڈیم میں داخلے کا موقع نہیں مل سکا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب ٹیموں کو قذافی اسٹیڈیم میں لانے کے لئے روٹ پر لائٹنگ لگادی گئی ہے جبکہ لبرٹی چوک، پنجاب یونیورسٹی اور گلبرگ کالج میں شائقینِ کرکٹ کے لئے پارکنگ بنائی جائے گی۔
