دل میں یہ آرزو ہے کہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دوں،عاطف اسلم

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) میں اذان دیں ۔
عاطف اسلم نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں یہ آرزو ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دن ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں